جنوری، ”سچ بولیں“،سرکاری سکولو ں کیلئے ایس او پیز

  جنوری، ”سچ بولیں“،سرکاری سکولو ں کیلئے ایس او پیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں جنوری کا پورا مہینہ "سچ بولنا" کے طور پر منایا جائے گا,اساتذہ بچوں کو اسمبلی،کلاس،گیمز اور مضون نویسی میں سچ بولنے پر لیکچرز دیں گے. اس سلسلے میں مراسلہ جاری کردیاگیا ہے کہ جس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو احکامات جاری کردیئے,13 جنوری(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 سے 31 جنوری تک بچوں کو سچ بولنے پر تربیت دی جائے گی,سکول سربراہان تمام سرگرمیوں کی تصاویر ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھیجوائیں گے بچوں کا اسمبلی سے لیکر کلاس رومز تک لیکچر دینے کی سکیم بھی جاری کردی گئی ہے آخری عشرے میں تحریری اور آرٹ کے مقابلے بھی ہوں گے۔