گلگشت میں نان سٹاپ وارداتیں، تاجروں کا پارہ ہائی، مظاہرہ
ملتان(نیوز رپورٹر) چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف مرکزی گلگشت کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، تاجروں نے احتجاجاچونگی نمبر6پرٹائر جلاکر روڈ بلاک کردی اور پولیس مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتیوں کا سلسلہ بند کرو، تاجروں کو تحفظ دو، پولیس، انتظامیہ مردہ باد اور ملتان پولیس کے افسران کو تبدیل کرنے کے مطالبہ سمیت دیگر نعرے لگائے،مظاہرہ کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کی،مظاہرہ میں جنرل سیکرٹری چوہدری نوید ظفر،عبدالغنی،شیخ قیصر،زین،اسد اللہ،عمران(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
مٹھو،اورنگ زیب،رانا عثمان،ساجد،خادم حسین،عبدالرشید ودیگر تاجروں کے ساتھ شہر کی دیگر تاجر تنظیموں کے رہنماوں نے بھی اظہار یک جہتی کے طور پر شرکت کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران ملتان و جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ نیکہا کہ تاجر اور عوام چوروں، ڈاکووں کے ہاتھوں آئے روز لٹ رہے ہیں، مگر ملتان پولیس ان پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے اور بے بس نظر آرہی ہے، ملتان کی دیگر مارکیٹوں کی طر ح مرکزی گلگشت کے تاجر بھی بدستور چوروں اور ڈاکووں کے نرنے میں ہیں، گزشتہ ایک ہفتہ میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں، ہمارے تاجروں کو آئے روز گن پوئنٹ کے زور پر لٹا جارہا ہے اور دکانوں کے باہر سے موٹر سائیکل کا چوری ہونا عام ہوگیا جن کی ایف آئی آر درج ہیں لیکن آج تک تاجروں کا مال برآمد نہیں کیا جاسکا، مگر پولیس کسی ایک بھی واردات کا سراغ نہیں لگا سکی، ان نان سٹاپ وارداتوں کی وجہ سے تاجروں کا کاروبار کرنا محال ہو کر رہ گیا ہے اور ان میں عدم تحفظ پایا جاتا ہیاس بات کی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس انتظامیہ کو کئی بار درخواستیں اور اطلاع دی ہے کہ مرکزی گلگشت میں خواجہ سراوں کا داخل بند کریں جن کی وجہ سے آئے روز خواتین کے پرس اور تاجروں کی جیبیں کٹ چکی ہیں،انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو ہم احتجاج کا سلسلہ پورے ملتان تک پھیلا دیں گے،اس موقع پر ڈی ایس پی رانا ظہیر بابر ودیگر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی تاجروں سے مذاکرات کے بعد دھرناختم کیا گیا،اور وزیراعلی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی ملتان سے مطالبہ کیا کہ مرکزی گلگشت میں بڑھتی ہوئی چوری دکیتی کی وارداتوں پر کنٹرول کیا جائے اور تاجروں کے ساتھ ہونے والی وارداتوں کا نقصان پورا کیا جائے۔ ملتان۔مرکزی گلگشت میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف تاجر جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کر ر ہے ہیں،مظاہرہ میں جنرل سیکرٹری چوہدری نوید ظفر،عبدالغنی،شیخ قیصر،زین،اسد اللہ،عمران مٹھو،اورنگ زیب،رانا عثمان،ساجد،خادم حسین،عبدالرشید ودیگر تاجروں کے ساتھ شہر کی دیگر تاجر تنظیموں کے رہنماوں نے بھی اظہار یک جہتی کے طور پر شر یک ہیں،دوسری جانب پولیس سے مذاکرات کئے جارہے ہیں۔[