قطر چیریٹی اور محکمہ صحت کے درمیان ہیلتھ سہولتوں کے حوالے سے معاہدہ

  قطر چیریٹی اور محکمہ صحت کے درمیان ہیلتھ سہولتوں کے حوالے سے معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور(تحصیل رپورٹر) بین الاقوامی سماجی تنظیم قطر چیریٹی اور محکمہ صحت پنجاب کے درمیان معاہدہ پا گیا ہے۔ سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر فیاض احمدمیکن نے بتایاطے شدہ معاہد ہ کے مطابق راجن پور کی دس یونین کونسل راجن پور سٹی جام پورسٹی فاضل پور(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

۔ روجھان۔ کوٹ مٹھن۔ عمر کوٹ کوٹلہ نصیر۔ تتاروالا۔ کو ٹلہ نصیر شامل ہیں۔ ان یوسز میں غذائی قلت کے شکار بچوں کو ان کی صحت کی بحالی کے لیے  خوراک فراہم کرنے کے علاوہ دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔  لیڈی ہیلتھ ورکز اور دیگر محکمہ صحت کے ملازمین کو اس پروگرام کو کامیاب کرانے کے لیے محنت سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔علاوہ ازیں ریجنل پروگرام افسر غلام مصطفی گوپانگ اور غلام شبیر خا ن کو شاندار کارگردگی پر تعریفی اسناد سے بھی نوازاگیا۔