پارلیمینٹ کو چیف جسٹس کے مواخذے کا اختیار نہیں : ساجد میر

پارلیمینٹ کو چیف جسٹس کے مواخذے کا اختیار نہیں : ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے کہاہے کہ چیف جسٹس کے مواخذے کی باتیں عدلیہ کو نیچا دکھانے کی کوشش ہے، پارلیمینٹ کو چیف جسٹس کے مواخذے کا اختیار نہیں‘ عدلیہ کو کمزور کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔مرکزی دفتر میں ذیلی تنظیموں کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ امر بڑا حوصلہ افزا ہے کہ اب ملک میں بڑے لوگوں کے خلاف بھی فیصلے ہوتے ہیں۔یہ پاکستان کے اچھے مستقبل کی علامت ہے۔ مہذب اور ترقی یا فتہ ممالک کی ترقی کے پیچھے انصاف کی عمل داری کا ہی راز ہے۔ معاشرے انصاف کے بل بوتے پر ہی زندہ رہتے ہیں۔ وزیر اعظم کا یہ کہنا کہ وہ فرسٹ کلاس صدر کو تھرڈ کلاس مجسٹریٹ کے سامنے نہیں جھکنے دیں گے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھی خط نہیں لکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آئین ہی انہیں خط لکھنے سے روکتا ہے تو پھر گیلانی کی نااہلی کے فیصلے کو انہوں نے کیوں قبول کیا۔ اگر وہ آئین پر کاربند تھے تو نااہل کیسے ہوگئے۔

مزید :

صفحہ آخر -