ٹھل میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل

ٹھل میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل
ٹھل میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جیکب آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹھل میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پولیس اہلکار موبائل پر سوار جا رہے تھے کہ اچانک فائرنگ سے اہلکار عبدالستار اور ظفر علی زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔