آپ جس قسم کے پیشے سے بھی منسلک ہیں، اپنے لیے ایک شفیق مربی تلاش کیجئے،کامیاب لوگ بجا طور پر مدد کرنا چاہتے ہیں ان سے تعاون طلب کیجئے 

 آپ جس قسم کے پیشے سے بھی منسلک ہیں، اپنے لیے ایک شفیق مربی تلاش کیجئے،کامیاب ...
 آپ جس قسم کے پیشے سے بھی منسلک ہیں، اپنے لیے ایک شفیق مربی تلاش کیجئے،کامیاب لوگ بجا طور پر مدد کرنا چاہتے ہیں ان سے تعاون طلب کیجئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز
ترجمہ:ریاض محمود انجم
 قسط:136
آپ جس قسم کے پیشے سے بھی منسلک ہیں، اپنے لیے ایک شفیق مربی تلاش کیجئے۔ اگر آپ اپنے لیے ایک شفیق مربی و معلم تلاش کرلیتے ہیں تو آپ اپنی صلاحیتوں کو جلا بخش سکتے ہیں اور پھر ممکنہ طور پر، اس کے باعث آپ کامربی اور معلم بھی مطمئن ہو جائے گا۔ یاد رکھییئ کہ ایک اچھے مربی اور شفیق معلم کے ذریعے آپ کامیابی حاصل کرنے کے ضمن میں مختصر، طرائق، و تراکیب اپنا سکتے ہیں۔
اگر ایک لمحے کے لیے یہ فرض کریں کہ اگر جارج نے اپنے شفیق مربی (ریٹائرڈ بنکار) کی پیشکش قبول نہ کی ہوتی تو امکانات یہ تھے کہ اسے اپنے بنک میں بلند مرتبے تک پہنچنے میں کم از کم ایک دہائی سے زیادہ عرصہ صرف ہو جاتا اور یہ بھی ممکن تھا کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہی نہ ہو پاتا۔
اگر آپ اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں کامیابی کے لیے مدد حال کرنے کے خواہاں ہیں تو پھر ایک شفیق مربی کو تلاش کر لیجئے، کوئی نہ کوئی ایسا شخص ضرور موجود ہے جو آپ کی مدد کے لیے بے تاب ہے۔
کامیاب لوگ بجا طور پر آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں آپ ان سے تعاون طلب کیجئے:
کامیابی اور ترقی حاصل کرنے کے ضمن میں ایک نہایت ہی مفید اور موثر طریقہ موجود ہے، لیکن وہ کچھ لوگوں کے لیے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے، بہت مشکل ہے جن کی پیشہ وارانہ زندگی کا ابھی آغاز ہی ہوا چاہتا ہے۔
اگر آپ کامیابی اور ترقی کے ضمن میں کسی دوسرے شخص سے مشورے اور نصیحت کے طلب گار ہیں تو آپ کا یہ عمل دوسرے شخص کے لیے انتہائی پرخلوص تعریف و تحسین کی حیثیت رکھتا ہے۔ جب آپ کسی دوسرے شخص سے نصیحت و مشورہ طلب کرتے ہیں تو درحقیقت آپ اس شخص کے علم، تجربے اور دانش کی تعریف کر رہے ہوتے ہیں اور جب آپ کامیاب لوگوں سے راہنمائی کے طلبگار ہوتے ہیں، تو اس صورت میں آپ کو کچھ ایسی تجاویز و مشورے سے ملیں گے جن کے باعث آپ کامیابی اور عروج حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس حوالے سے ایک مثال ملاحظہ فرمائیے: 
کارل ایم(Carlm M) نامی ایک شخص میرا دوست ہے اور وہ انشورنس کے کاروبار میں انتہائی کامیاب ہے۔ ایک رات کھانے کے موقع پر میں نے کارل سے پوچھا کہ اس نے اپنے ادارے میں انتہائی بلند مرتبہ کیے حاصل کیا؟
پھر میں نے کارل سے کہا ”مجھے معلوم ہے کہ تم ایک ذہین، ترقی و کامیابی کے آرزو مند اور اپنی منزل کا آپ رخ متعین کرنے والے شخص ہو اور تمہیں انشورنس کے کاروبار کی تمام اونچ نیچ کا علم ہے۔ لیکن شاید تمہارے ادارے میں موجود دیگر5 ہزار افراد تمہاری طرح ہوں، لیکن وہ راز کیا ہے جس کے باعث تم ان 5 ہزار افراد کی نسبت بہت زیادہ کامیاب ہو؟“
کارل نے ایک لمحے کے لیے کچھ سوچا اور پھر مجھ سے یوں مخاطب ہوا ”ڈیوڈ! میں نے کامیابی حاصل کرنے کے ضمن میں ایک ایسا کارآمد اور مفید طریقہ ڈھونڈا ہے جو اس قدر سادہ اور سہل ہے کہ شاید تمہیں یقین نہ آسکے۔“(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بُک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوط ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

ادب وثقافت -