ویلڈ ن ٹیم، ویلڈن عوامی خدمت کی سپیڈ بڑھ گئی

ویلڈ ن ٹیم، ویلڈن عوامی خدمت کی سپیڈ بڑھ گئی
ویلڈ ن ٹیم، ویلڈن عوامی خدمت کی سپیڈ بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی نکاسیٔ آب کی مانیٹرنگ سے پنجاب انتظامیہ کی عوامی خدمت کی سپیڈ بڑھ گئی - ساڑھے تین گھنٹے میں قذافی سٹیڈیم میں کھڑے پانی کا نکاس کردیاگیا- وزیراعلی پنجاب نے سہ پہر 3 بجکر 27 منٹ پر قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا تھا- وزیراعلیٰ نے لاہور انتظامیہ کو قذافی سٹیڈیم سے فوری پانی کے نکاس اور اضافی واٹر پمپس پہنچانے کی ہدایت کی تھی-شام 6 بجکر 57 منٹ پر قذافی سٹیڈیم سے پانی کے مکمل نکاس کا مشن پورا کرلیاگیا-

وزیراعلیٰ  نے لاہور میں ضلعی انتظامیہ، واسا سمیت دیگر اداروں کے افسران اور عملے کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہر روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کررہے ہیں،ویلڈ ن ٹیم، ویلڈن-امید ہے کہ پورے پنجاب کی انتظامیہ اسی جذبے سے عوام کی خدمت کرکے عوام کو ریلیف دے گی-صرف لاہورہی نہیں بلکہ پورے پنجاب کی نگرانی کررہی ہوں -