عدت کیس شریعت کے بھی خلاف  ہے اور ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بھی:سلمان اکرم راجہ

عدت کیس شریعت کے بھی خلاف  ہے اور ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بھی:سلمان ...
عدت کیس شریعت کے بھی خلاف  ہے اور ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بھی:سلمان اکرم راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ عدت کیس شریعت کے بھی خلاف  ہے اور ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بھی،اس مقدمے کوختم ہونا چاہیے ملزمان کو بھی بری ہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ ایسا معاملہ ہے جس پر عدالت دسترس نہیں رکھتی،ہمارا مقدمہ واضح ہے، یہ مقدمہ ایک لمحہ بھی نہیں چلنا چاہیے۔ان کاکہناتھا کہ شریعت کے مقاصد میں شامل ہے کہ عورت کو تحفظ دیا جائے،عورت کو آئینی تحفظ کے ساتھ نان نفقہ کے معاملات کا بھی تحفظ حاصل ہو۔

 سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ مرکزی اپیلوں کا فیصلہ چند دنوں میں ہونا ہے،سزامعطل تب ہوتی ہے جب اپیل کے فیصلے میں بہت دیر ہو۔