روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا حصہ ہونگےیا نہیں؟ جے شاہ کا اہم بیان سامنے آ گیا

روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا حصہ ہونگےیا نہیں؟ جے شاہ کا اہم بیان ...
روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا حصہ ہونگےیا نہیں؟ جے شاہ کا اہم بیان سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق روہت شرما اور ویرات کوہلی چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلنے کیلئے پاکستان آئیں گے۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے اپنے حالیہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہونے والے ویرات کوہلی اور روہت شرما اگلے سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کریں گے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) سے بات کرتے ہوئے جے شاہ کا کہنا تھا کہ ‘دونوں سینیئر کھلاڑی پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ون ڈے ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے۔‘انہوں نے کہا کہ ‘میں چاہوں گا کہ بھارت ہر ٹائٹل جیتے، ہمارے پاس سب سے بڑی بینچ سٹرینتھ ہے، اس ٹیم کے صرف تین کھلاڑی زمبابوے جا رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم تین ٹیمیں میدان میں اتار سکتے ہیں۔

بی سی سی آئی سیکرٹری نے مزید کہا کہ جس طرح سے یہ ٹیم ترقی کر رہی ہے، ہمارا ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے۔ وہاں بھی ایسا ہی سکواڈ کھیلے گا، سینئرز وہاں ہوں گے۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ورلڈکپ 2024 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔آئی سی سی کی جانب سے اب تک چیمپئنز ٹرافی کے فارمیٹ کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔ عین ممکن ہے کہ میگا ایونٹ کو 50 کے بجائے 20 اوورز تک محدود کردیا جائے۔

مزید :

کھیل -