ٹیلی نار کی زبردست تھری جی سروس کے بعد ایک اور شاندار آفر، مناسب ترین قیمت پر بہترین موبائل فونز متعارف کرا دیئے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں 3G اور 4G ٹیکنالوجی نے ہر شخص کی انٹرنیٹ تک رسائی ممکن بنا دی ہے تاہم اس سروس کو استعمال کرنے کیلئے مہنگے سمارٹ فونز کی ضرورت ہوتی ہے جو ہر شخص کی دسترس میں نہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب بھی بہت سے افراد انٹرنیٹ استعمال کرنے سے محروم ہیں۔
موبائل سیلولر کمپنی ٹیلی نار نے صارفین کی اسی مشکل کے پیش نظر ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ایسے سمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں جو ناصرف انتہائی سستے ہیں بلکہ حیرت انگیز طور پر یہ 3G انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے جو سمارٹ فونز فروخت کیلئے پیش کئے گئے ہیں ان کی قیمت 2,590 روپے سے لے کر 7,190 روپے تک ہے اور اگر دیگر سمارٹ فونز کیساتھ ان کا موازنہ کیا جائے تو ایسی خصوصیات کے حامل سمارٹ فونز شائد ہی اتنی کم قیمت میں دستیاب ہوں۔
سمارٹ میکس
سب سے پہلے بات کرتے ہیں ٹیلی نار سمارٹ میکس کی جو بڑیIPS سکرین کا حامل سمارٹ فون ہے اور اس میں 1.3 میگا ہرٹز کا کواڈ کور پراسیسر، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی روم ہے اور یہ اینڈرائڈ لالی پاپ سافٹ وئیر کیساتھ فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس میں 1800 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو بہترین ٹاک ٹائم مہیا کرتی ہے۔ اس ڈوئل سم سمارٹ فون میں صرف ٹیلی نار کی سم استعمال کرنا ہی ضروری نہیں بلکہ آپ کسی بھی نیٹ ورک کی سم اس میں استعمال کر سکتے ہیں۔
یادگار لمحات کو محفوظ کرنے کیلئے 5.0 میگاپکسل کا کیمرہ نصب کیا گیا ہے جبکہ سیلفی کا شوق پورا کرنے کیلئے فرنٹ پر بھی 5.0 میگاپکسل کا کیمرہ نصب ہے جو بہترین سیلفی بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں تھری جی، اے جی پی ایس، جی پی ایس، بلو ٹوتھ اور وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ اس کی قیمت صرف 7,190 روپے ہے جو اس مقابلے کے کسی بھی سمارٹ فون کی نسبت انتہائی کم ہے۔
سمارٹ زوم
4 انچ کی سکرین والے ٹیلی نار سمارٹ زوم میں 1.3 گیگا ہرٹز کا کواڈ کور پراسیسر ، 512 ایم بی ریم اور 4 جی بی روم فراہم کی گئی اور میموری کارڈ کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ سمارٹ فون بھی ڈوئل سم ہے اور اس میں 1600 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل ہے۔ اس سمارٹ فون میں 5 میگاپکسل کا بیک کیمرہ اور 3 میگاپکسل کا فرنٹ کیمرہ استعمال کیا گیا ہے جبکہ تھری جی، جی پی ایس، بلوٹوتھ اور وائی فائی کی سہولت بھی شامل ہے اور اس کی قیمت صرف 5,790 روپے ہے جس کے باعث ہر خاص و عام ہی اسے خرید کر تیز ترین انٹرنیٹ استعمال کر سکتا ہے۔
ٹیلی نار سٹار تھری جی
کمپنی نے سمارٹ فونز کیساتھ ساتھ دوسرے موبائل فونز بھی فراہم کئے ہیں جو سمارٹ فونز کی طرح ٹچ سکرین کے حامل تو نہیں ہیں لیکن تیز ترین انٹرنیٹ تک رسائی کیلئے ان میں تھری جی کی سہولت ضرور متعارف کرائی گئی ہے۔
اس کڑی کے موبائل فونز میں ٹیلی نار سٹار تھری جی سرفہرست ہے۔ اس ڈوئل سم موبائل فون کی سکرین کا سائز 2.8 انچ ہے جبکہ اس میں 1.3 میگاپکسل کا فرنٹ کیمرہ اور 3.0 میگاپکسل کا کیمرہ پچھلی جانب نصب کیا گیا ہے۔ اس کی بیٹری 1400 ایم ایچ اے اور میموری کارڈ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں تھری جی، بلوٹوتھ اور ویڈیو کالنگ کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ اس کی قیمت صرف 3,690 روپے ہے۔
سمارٹ پرو
کمپنی کی جانب سے پیش کیا جانے والا ٹیلی نار سمارٹ پرو بھی کسی سے کم نہیں، جس کی سکرین 4.0 انچ ہے جبکہ اس میں 1.2 گیگا ہرٹز کا کواڈ کور پراسیسر، ایک جی بی ریم اور 8 جی بی روم ہے اس کے علاوہ میموری کارڈ کی آپشن بھی موجود ہے۔ یہ سمارٹ فون بھی اینڈرائڈ لالی پاپ کے ساتھ مزین ہے۔ اس کی بیٹری 1400 ایم اے ایچ ہے جبکہ اس میں بھی بیک وقت دو سم کارڈز ڈالے جا سکتے ہیں۔ اس میں 5 میگاپکسل کا بیک کیمرہ نصب کیا گیا ہے جبکہ سیلفیز کیلئے 2 میگاپکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی شامل ہے۔ اس میں کنیکٹیویٹی کیلئے تھری جی، وائی فائی اور بلوٹوتھ بھی موجود ہے اور اس کی قیمت صرف 6,490 روپے ہے۔
سمارٹ منی
ٹیلی نار سمارٹ منی بھی کمپنی کے پیش کردہ بہترین سمارٹ فونز میں سے ایک ہے جس میں 1.2 گیگا ہرٹز کا کواڈ کور پراسیسر، 512 ایم بی ریم اور 4 جی بی روم فراہم کی گئی ہے جبکہ اس میں بھی میموری کارڈ کی سہولت موجود ہے۔ ڈوئل سم کی خصوصیت کے حامل اس موبائل میں اینڈرائڈ کا کٹ کیٹ ورڑن استعمال کیا گیا ہے۔ اس کی سکرین کا سائز 3.5 انچ، 2 میگاپکسل کا بیک کیمرہ اور 0.3 میگاپکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہے جبکہ اس کی بیٹری 1350 ایم اے ایچ کی ہے۔ اس میں بلوٹوتھ، وائی فائی، تھری جی اور 2 جی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے جبکہ اس کی قیمت صرف 4,490 روپے ہے۔
ٹیلی نار لائٹ تھری جی
اب آپ کو متعارف کراتے ہیں ٹیلی نار لائٹ تھری جی ہے جس میں 1200 ایم اے ایچ بیٹری، 2 میگاپکسل کا بیک کیمرہ اور 0.3 میگاپکسل کا فرنٹ کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔ یہ موبائل فون بھی ڈوئل سم ہے اور اس کی سکرین کا سائز 2.8 انچ ہے اور اس کے علاوہ بلوٹوتھ بھی اس موبائل فون کا حصہ ہے جبکہ اس کی قیمت صرف 3,290 روپے ہے۔
ٹیلی نار سمارٹ تھری جی
ٹیلی نار سمارٹ تھری جی بھی اسی سریز میں شامل ایک بہترین سمارٹ فون ہے جس کی سکرین کا سائز 4 انچ ہے اور اس میں 1 گیگا ہرٹز کا ڈوئل کور پراسیسر، 512 ایم بی ریم اور 4 جی بی روم دستیاب ہے۔ سمارٹ منی کی طرح اس میں بھی اینڈرائڈ کٹ کیٹ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کی بیٹری 1400 ایم اے ایچ، 2 میگاپکسل بیک کیمرہ اور 0.3 میگاپکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی شامل ہے۔ ڈوئل سم سمارٹ فون میں تھری جی، بلوٹوتھ اور وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہے جبکہ اس کی قیمت صرف 5,590 روپے ہے۔
ٹیلی نار ایزی تھری جی
اپنے نام کی طرح اس کا حصول بھی بہت ”ایزی“ ہے کیونکہ اس کی قیمت صرف 2,590 روپے ہے اور اگر اس کی خصوصیات کی بات کی جائے تو اتنے بجٹ میں یہ ایک زبردست موبائل فون ہے۔ یہ موبائل بھی ڈوئل سم ہے اور اس میں 1200 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل ہے۔ 2.8 انچ کی سکرین کے حامل اس فون میں میموری کارڈ کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ اس میں فرنٹ اوربیک کیمرہ، تھری جی اور بلوٹوتھ بھی شامل ہے۔