کرک میں مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم ،13افراد جاں بحق ،30زخمی

کرک میں مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم ،13افراد جاں بحق ،30زخمی
کرک میں مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم ،13افراد جاں بحق ،30زخمی

  

کرک(مانیٹرنگ ڈیسک )انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق اور 30زخمی ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کا انڈ س ہائی وے پر تیز رفتار آئل ٹینکر سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 5افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 8افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 30زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے 10افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔

مزید : کرک