روزہ چھوڑنے اور توڑنے کا کفارہ یا فدیہ کیا ہے؟

روزہ چھوڑنے اور توڑنے کا کفارہ یا فدیہ کیا ہے؟
روزہ چھوڑنے اور توڑنے کا کفارہ یا فدیہ کیا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اگر کسی نے بدقسمتی سے رمضان کا روزہ سرے سے رکھا ہی نہ ہواور کسی شرعی عذر کے بغیر چھوڑ دیا ہوتو اس پر کفارہ نہیں ہے ،بلکہ صرف ایک دن کی قضا ہے ،اگرچہ وہ قضا روزہ رکھ کر رمضانِ مبارک کے روزے کے اجرِ کامل سے محروم رہ جاتا ہے لیکن فرض ساقط ہوجاتا ہے۔رمضان کے روزے رکھنا اسلام کا رکن ہیں، چنانچہ کسی بھی بالغ ، عاقل اور مکلف مسلمان کیلیے رمضان کے روزے بغیر عذر کے چھوڑنا جائز نہیں ہے، روزہ چھوڑنے کا عذر سفر ، بیماری اور دیگر شرعی وجوہات  پر مشتمل ہے،  چنانچہ اگر کوئی شخص صرف ایک دن کا روزہ بغیر کسی شرعی عذر کے چھوڑ دے تو اس نے کبیرہ گناہ کا ارتکاب کیا اور اپنے آپ کو اللہ تعالی کی ناراضگی  کا مستحق ٹھہرایا، اس  پر اس گناہ سے سچی توبہ  کرنا لازمی ہے۔۔۔۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔