سکھر،سیپکو انتظامیہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ طلب 

سکھر،سیپکو انتظامیہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر سید محمود علی شاہ، ریجنل ہیڈ، وفاقی محتسب، سکھرنے سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو)کی سینئر انتظامیہ کو وفاقی محتسب کے 472 فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹس طلب کی، مقرر کردہ سماعت میں بشیر احمد شیخ، چیف کمرشل آفسر سیپکوراجہ عزیز رِد، منیجر کمرشل اسد اللہ مغل، ڈپٹی منیجر کمرشل میر احمد شیخ، ایگزیکٹو انجینئر سکھر اور کاشف گلزار شیخ، ایگزیکٹو انجینئر، روہڑی نے شرکت کی اور رپورٹ میں بتایا کہ سیپکو سکھر کے سی ای او سعید احمد ڈایچ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں اور اپنے ماتحت افسران کو فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کی ہیں، سماعت میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی محتسب کی جانب سے کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد سیپکو میں کسی بھی مرحلے پر جاری ہوتو سیپکو کی جانب سے بجلی کا کنکشن منقطع نہیں کیا جائے گاشکایات پر عمل درآمد میں تاخیر پر وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی برہمی سے آگاہ کیا اور نمائندوں کو ہدایات دی کہ فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کروائیں بصورت دیگر کوتاہی کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔