سرگودھا میں باغبان حضرات کیلئے تربیتی پروگرامز کاسلسلہ جاری

سرگودھا میں باغبان حضرات کیلئے تربیتی پروگرامز کاسلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سر گودھا(اے پی پی) سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودہاشعبہ توسیع زراعت کے زیراہتمام باغبان حضرات کیلئے مربوط تربیت کاسلسلہ جاری ہے اور ا س سلسلہ میںبھلوال اور کوٹ مومن میں سیمینارمنعقدکیے گئے جن میںباغبان حضرات کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طر ف سے بیماریوںاورکیڑے مکوڑوں کے تدارک کیلئے معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیاگیا۔ای ڈ ی او زراعت اورڈائریکٹرسٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودہاان پروگرامز کومانیٹرکررہے ہیں۔ ان سیمینارزکامقصدباغوںمیں جاکربیماریوں کی پہچان اوران کے موثر طریقہ تدار ک بالخصوص سٹرس سکیب میلہ نوزسٹرس ،کینکرسٹر س گریلگ کے بارے میںباغبانوںکوآگاہ کرناہے نیزباغات میںمناسب ودرست کانٹ چھانٹ کے سلسلہ میںعملی تربیت اوردرست کھادوںکااستعمال جیسے اہم امورپرتوجہ دی جارہی ہے ۔
۔سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہر امراض نباتات عبدالرحمن، ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت رمضان نیازی، ڈاکٹر بشارت سلیم ،فوجی فرٹیلائزر کے اورنگزیب باغبان حضرات کوعام فہم زبان میںموثر راہنما ئی مہیاکررہے ہیں۔ ا س کے علاوہ سٹرس کی بیماریوں،کیڑے مکوڑوں کے تدارک کے حوالہ سے لٹریچر کی تقسیم اورمفصل طریقہ سے راہنمائی دے رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -