چینی باشندے نے کرکٹ کا چینی زبان میں لفظ بتا یا تو سب گالی سمجھتے رہے لیکن اصل میں یہ کیا لفظ ہے اور اس کا مطلب کیا ہے ؟چینی خاتون نے حقیقت بتائی تو گالم گلوچ کرنے والے بھارتیوں کے منہ بند ہو گئے

چینی باشندے نے کرکٹ کا چینی زبان میں لفظ بتا یا تو سب گالی سمجھتے رہے لیکن اصل ...
چینی باشندے نے کرکٹ کا چینی زبان میں لفظ بتا یا تو سب گالی سمجھتے رہے لیکن اصل میں یہ کیا لفظ ہے اور اس کا مطلب کیا ہے ؟چینی خاتون نے حقیقت بتائی تو گالم گلوچ کرنے والے بھارتیوں کے منہ بند ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق پاکستانی کرکٹر رمیض راجہ نے چینی باشندے سے سوال کیا کہ ”کرکٹ کو چینی زبان میں کیا کہتے ہیں؟“تو اس کے جواب نے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ مداحوں کی خوب توجہ حاصل کی کیونکہ دونوں ملکوں میں تقریباً اسی طرح سے ایک گالی دی جاتی ہے ،رمیض راجہ نے یہ ویڈیو شیئر کی تو سوشل میڈ یا پر بھار تی باشندوں نے طوفان بد تمیزی برپا کردیا تاہم ایک چینی خاتون نے اپنے ملک میں کرکٹ کی تعریف اور اپنی زبان میں کرکٹ کا مطلب بتا کرتمام بھارتیوں کو خاموش کرا دیا ۔

رمیض راجہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو پر ایک بھارتی باشندے نے ویرات کوہلی کی gifشیئر کی جس میں ویرات گالی دے رہے ہیں ،ساتھ ہی اس شخص نے پیغام لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی چینی باشندہ کیا کہہ رہا ہے ،کیا ویرات کوہلی یہ دوبارہ کہو گے 

مزید :

کھیل -PSL -