مظفرگڑھ میں سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب، تحائف تقسیم

    مظفرگڑھ میں سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب، تحائف تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مظفرگڑھ ( بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر ) مظفرگڑھ شہر میں عرصہ دراز سے صفائی ستھرائی اور سیوریج کے درینہ مسائل کے ہر ممکن سدباب کے لئے کوشاں رہنے والے ڈپٹی کمشنر انجینر امجد شعیب ترین کی ہدایت پر گزشتہ روز سینٹری ورکرز حوصلہ افزائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر کے علاوہ مشیرزراعت پنجاب سردار عبدالحئی دستی نے شرکت کی۔(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالحئی دستی نے کہاکہ سینٹری ورکرز معاشرے میں صاف ستھراماحول مہیا کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں سینٹری ورکرز کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں کام کرنے والے سینٹری ورکرز کی تنخواہیں بروقت دی جائیں گی جبکہ سفید پوش لوگوں کی میونسپل کارپوریشن کے حقیقی ورکرز کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی انہوں نے اس موقع پر شہر میں صفائی کی بہتر صورت حال پر چیف سینٹری انسپکٹر سیف اللہ اور پوری ٹیم کے لئے تعریفی کلمات کہے۔ڈپٹی کمشنر انجینر امجد شعیب ترین نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے تمام سینٹری ورکرز میرے سپاہی ہیں شہر میں مسائل کے سدباب کے لئے میرے ساتھ دن رات کوشاں رہنے والے چیف سینٹری انسپکٹر سیف اللہ اور تمام ورکرز مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے حقیقی معنوں میں مسائل کے ہر ممکن حل کے لئے دن رات کام کیا۔انہوں نے اس موقع پر تمام سینٹری ورکز سے مخاطب ہوکر کہا کہ کسی ورکر کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو وہ مجھ سے براہ راست آکر ملے میں سینٹری ورکرز کے بچوں کے لئے تعلیم، صحت اور ہمہ قسمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر اور مشیرزراعت سردار عبدالحئی دستی نے سینٹری ورکرز میں خصوصی گفٹ تقسیم کئے۔