کرپشن الزامات پرسابق ہیلتھ افسروں کیخلاف انکوائری کی منظوری
ملتان (سپیشل رپورٹر))قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کے الزامات پر سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب،پروگرام ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام پنجاب اور سابق کارڈیالوجی ہسپتال کے ایم ایس اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر اختر رشید کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی ہے۔(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
اس سے قبل یہ الزامات وزیر اعلی پنجاب انسپکشن ٹیم کی انکوائری میں بھی ثابت ہوچکے ہیں۔کہ دونوں افسروں نے آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام میں لاکھوں روپے کی کرپشن کی اور ڈاکٹر مختار حسین سید کو ریٹائرمنٹ کے بعد قواعد و ضوابط کے برعکس بھاری تنخواہ پر تعنیات کیا گیا۔مگر اس انکوائری رپورٹ پر دونوں افسروں کیخلاف کاروائی کی بجائے معاملہ کو دبا دیا گیا۔اب نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ڈاکٹر مختار حسین سید اور ڈاکٹر اختر رشید کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر مختار حسین سید انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے ایم ایس بھی رہ چکے ہیں۔
منظوری