ڈوپنگ سیمپل جمع نہ کر انے پر3 بار کے سوئمنگ چینی چیمپئن پر پابندی

ڈوپنگ سیمپل جمع نہ کر انے پر3 بار کے سوئمنگ چینی چیمپئن پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی)اولمپک گیمز میں 3 بار کے سوئمنگ چیمپیئن چینی پیراک سن یانگ پر آٹھ سال کی پابندی لگ گئی۔عدالت برائے آربیٹریشن فار سپورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں سن یانگ پر ڈوپنگ سیمپل جمع نہ کرانے پر آٹھ برس کے لیے پابندی عائد کر دی ہے

دوسری طرف اولمپک گیمز میں تین بار کے سوئمنگ چیمپیئن چینی پیراک سن یانگ نے ڈوپنگ سیمپل دینے سے انکار پر آٹھ سال کی عائد پابندی کے خلاف اپیل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ سزا نامناسب ہے، کیوں کہ وہ بے قصور ہیں۔عدالت برائے آربیٹریشن فار اسپورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں سن یانگ پر ڈوپنگ سیمپل جمع نہ کرانے پر آٹھ برس کے لیے پابندی عائد کر دی جس پر چین میں سن یانگ کے مداحوں نے اس فیصلے کو شدید اور حیران کن قرار دیا ہے۔