عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ؐ کے زیراہتمام 6مارچ کوقلعہ قاسم باغ پرکانفرنس،انتظامات فائنل،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اجازت اہم شخصیات کی شرکت کا امکان

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ؐ کے زیراہتمام 6مارچ کوقلعہ قاسم باغ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا،نے کہاہے کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس 6مارچ بروز جمعہ بعد نماز مغرب قلعہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں ہوگی۔ کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کانفرنس کی اجازت دے دی ہے۔کانفرنس میں مولانامفتی تقی عثمانی، مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر مولانافضل الرحمن، علامہ ساجد میر، لیاقت بلوچ، مولاناحنیف جالندھری مولاناپیرذوالفقار نقشبندی، مولانااویس نورانی، سید کفیل بخاری ودیگر جماعتوں اورتمام مسالک کے رہنماء خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی مولانا محمد وسیم اسلم اور مولانا محمد انس بھی ہمراہ تھے اس موقع پر مقررین نے مزید کہاہے کہ پانچ ادوارحکومت سے ختم نبوت کا حلف نامہ کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے حج فارم سے ختم نبوت کاحلف نامہ سازش کے تحت نکالاگیا، جس سے حکومتی لوگ اور وفاقی وزیر مذہبی امور بھی بے خبررہے۔ وہ یہ کہتے رہے کہ حلف نامہ موجود ہے۔ مزید ڈیٹا فارم مین سے حلف نامہ خارج ہی کردیاگیا تھا۔ جس پرمجلس تحفظ ختم نبوت ودیگرجماعتوں نے احتجاج کیا جس پرگذشتہ روز ہی ختم نبوت کاحلف نامہ بحال کیاگیاہے۔ اس کی خبر بھی وفاقی وزیر نورالحق قادری نے دی، پہلے وہ کہتے تھے کہ حلف نامہ موجود ہے مگر اب انہوں نے بھی تسلیم کرلیا کہ حج فارم کو دوحصوں میں تقسیم کرکے ڈیٹا انٹری فارم سے حلف نامہ ختم کیاگیاتھا مولانااللہ وسایا نے کہا کہ حلف نامہ حکومت نے بحال کردیاہے مگرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ادوارحکومت سے ختم نبوت کا حلف نامہ کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مجلس تحفظ ختم نبوت ودیگر دینی جماعتوں کے احتجاج پردوبارہ حلف نامہ توبحال کردیاجاتاہے۔ مگر ذمہ داروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔2018ئکے الیکشن میں انتخابی اصلاحات کے نام پرحلف نامہ ختم کردیاگیاتھا جس پرپوری قوم سراپااحتجاج بنی توکاغذات نامزدگی میں ختم نبوت کا حلف نامہ بحال کیاگیا۔ مولانا اللہ وسایا، مولانااسماعیل شجاع آبادی نے مطالبہ کیا کہ ختم نبوت عقیدہ کے خلاف سازش بند کی جائے، عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے بیرونی دبا مستردکردے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں نے حج درخواستیں جمع کرادی ہیں ان سے حلف نامہ یامکمل حج فارم دوبارہ لیاجائے