ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹا ک مارکیٹ سے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جاری مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیاہے اور ایسی صورتحال میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت بھی عوام پر براہ راست اثر کرتی ہے اور ایسی ہی صورتحال آج جہاں سٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے وہیں ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدرمیں 8 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 31 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے بھی صبح اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 37 ہزار 983 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ 100 انڈیکس 587 پوائنٹس کی بہتری کے بعد اس وقت 38 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے اور اس وقت 38 ہزار 571 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔