یہ وزیراعظم نے آپ کے ساتھ کیا کیا ہے ؟معروف عالم دین محمد علی مرزا نے غصے میں طارق جمیل سے یہ سوال کیا تو آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا

یہ وزیراعظم نے آپ کے ساتھ کیا کیا ہے ؟معروف عالم دین محمد علی مرزا نے غصے میں ...
یہ وزیراعظم نے آپ کے ساتھ کیا کیا ہے ؟معروف عالم دین محمد علی مرزا نے غصے میں طارق جمیل سے یہ سوال کیا تو آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف عالم دین انجینئر محمد علی مرزا نے کہا ہے کہ بند کمرے میں وزیراعظم اورمولاناطارق جمیل کی ملاقات کے دوران لی گئی تصویر لیک نہیں ہونی چاہیے تھی ،یہ تصویر دیکھ کر بہت غصہ آیا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب یہ تصویر دیکھی تو بہت غصہ آیا، میں نے مولانا طارق جمیل صاحب کو فون کیا اور پوچھا کہ وزیراعظم سے آپ کی جو ملاقات ہوئی ہے اس کی تصاویر آپ نے دیکھی ہیں ،انہوں نے کہا ہاں دیکھی ہیں ،مولانا طارق جمیل اتنے شریف انسان ہیں کہ تصاویر دیکھنے کے باوجود ان کا اس طرف دھیان ہی نہیں گیا ،میں نے کہا یہ وزیراعظم نے آپ کے ساتھ کیا کیا ہے ،آپ ہاتھ آگے بڑھا رہے ہیں وزیراعظم نے ہاتھ سینے پر رکھا ہوا ہے ۔طارق جمیل نے جواب دیا کہ وزیراعظم نے بتا یا کہ ڈاکٹرز نے منع کیا ہوا ہے ،اگر یہ بند کمرے میں واقع ہوا تھا تو اس کو پبلک میں بتانے کی کیا ضرورت تھی ۔میں نے بہت سخت لفظ بولے ۔میں نے کہا کہ اب جو انہوں نے کیا وہ کیا آئندہ جب حکمرانوں کے پاس جائیں تو احتیاط کریں کہ وہ آپ کا غلط استعمال نہ کریں ۔مولانا نے کہا میں احتیاط کروں گا ۔

مزید :

قومی -