محکمہ اینٹی کرپشن نے اعجاز الحق کو کن الزامات پر طلب کر لیا ، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

محکمہ اینٹی کرپشن نے اعجاز الحق کو کن الزامات پر طلب کر لیا ، اہم تفصیلات ...
 محکمہ اینٹی کرپشن نے اعجاز الحق کو کن الزامات پر طلب کر لیا ، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اعجاز الحق  کو بھی محکمہ اینٹی کرپشن  نے طلب کر لیا ہے۔ انہیں کیوں طلب کیا گیا ہے اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ 

"ایکسپریس نیوز " کے مطابق  اعجاز الحق نے ہارون آباد شہر میں  ڈکلیئر زرعی اراضی پر غیر قانونی رہائشی کالونیاں بنائیں۔ غیر قانونی طور پر ڈویلپمنٹ کی گئی سوسائیٹیز میں وائیٹل سٹی فیز 1 اور فیز 2 شامل ہیں جبکہ پاسبان سٹی، الحق ٹاؤن، سروش ٹاؤن، رحمت ٹاؤن اور رحمت سٹی شامل ہیں۔ اعجاز الحق نے یہ غیر قانونی کالونیاں بغیر کسی سرکاری منظوری کے بنائی ہیں۔ اعجاز الحق اور اُن کے فرنٹ مینوں نے سادہ لوح عوام الناس کے کروڑوں روپے ہتھیا لیے۔

  واضح رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے اعجاز الحق سمیت ٹی ایم اے ہارون آباد کے افسران و اہلکاروں کو  بھی طلب  کیا ہے۔