کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کیلئے کتنے ارب ڈالرز کا منصوبہ بنا رہی ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا

کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کیلئے کتنے ارب ڈالرز کا منصوبہ بنا رہی ہے ؟ ...
 کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کیلئے کتنے ارب ڈالرز کا منصوبہ بنا رہی ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( نیوز ڈیسک ) کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ  کیلئے  کتنے ارب ڈالرز کا منصوبہ بنا رہی ہے ؟  اس حوالے سےتہلکہ خیز انکشاف سامنے آ یا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق  کینیڈین مائنرکمپنی بارک کے سی ای او مارک برسٹو نے کہا کہ ہم پاکستان میں ریکو ڈیک کاپر پراجیکٹ کے ترقیاتی کاموں پر شراکت دار ہیں اور اس کے ترقیاتی کاموں پر خرچ کےلیے 2 ارب ڈالرز جمع کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ اس پروجیکٹ میں بیرک کا 50فیصد حصہ ہے اور اس کا پہلا مرحلہ کم از کم 5.5 ارب ڈالرز لاگت آئے گی۔

"جنگ " کے مطابق بیرک انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے۔ برسٹو نے مزید کہا کہ بیرک پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے کم از کم 2 ارب ڈالر زجمع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ریکو ڈیک دنیا کی سب سے بڑی تانبے کی کان ہے جسے ابھی ڈویلپ کیاجانا باقی ہے،اس کان میں پاکستان کی حکومت کا بھی 50فیصد حصہ ہے۔ سعودی عرب پاکستان کی حکومت سے حصہ خریدنے کے مذاکرات میں شامل ہوا ہے۔