گڈانی حادثہ،ہلاکتیں18تک پہنچ گئیں،70فیصد آگ پر قابو پالیا گیا

گڈانی حادثہ،ہلاکتیں18تک پہنچ گئیں،70فیصد آگ پر قابو پالیا گیا
گڈانی حادثہ،ہلاکتیں18تک پہنچ گئیں،70فیصد آگ پر قابو پالیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گڈانی شپ یارڈ میں تباہ شدہ جہاز سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد جاں بحق مزدروں کی تعداداٹھارہ  ہوگئی ہے ، حکام نے ستر فیصد آگ پر قابو پانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ گزشتہ روز تباہ ہونے والے کروڈ آئل سے بھرے ناکارہ بحری جہاز کی آگ ابھی تک نہیں بجھائی جاسکی ، آگ کی لپیٹ میں آئے جہاز سے مزید چار لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والے مزدروں کی تعداد اٹھارہ وگئی ہے۔گزشتہ روز گڈانی کے شپ بریکنگ یارڈ میں لائے گئے ناکارہ بحری جہاز پر مزدور، گیس کٹر کے ذریعے جہاز کے مختلف حصوں کو توڑنے میں مصروف تھے کہ وقفے وقفے سے دھماکے شروع ہوگئے تھے۔دھماکوں کے بعد جہاز میں ہر طرف آگ لگ گئی، بہت سے مزدوروں نے سمندر میں چھلانگ لگا کر جان بچائی تاہم کئی مزدوروں کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -