15 نومبر ہم سب کے امتحان کا دن ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو ان کاحق دلا کر رہیں گے ، بلاول بھٹو زرداری 

 15 نومبر ہم سب کے امتحان کا دن ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو ان کاحق دلا کر رہیں ...
 15 نومبر ہم سب کے امتحان کا دن ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو ان کاحق دلا کر رہیں گے ، بلاول بھٹو زرداری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غذر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ 15 نومبر ہم سب کے امتحان کا دن ہے،یہ الیکشن عام نہیں بلکہ ریفرنڈم ہے ،15 نومبر کے الیکشن میں گلگت بلتستان کی جیت ہوگی ،گلگت بلتستان کے عوام کو ان کاحق دلا کر رہیں گے ۔
غذر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمارامنشور کسی کے اشاروں پر نہیں بنا،گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینگے ،ملک کا وزیراعظم بنے گا تو آپ کے ووٹوں سے بنے گا،ملک کے فیصلے آپ کو اپنے ووٹوں سے کرنے ہونگے ، گلگت بلتستان کے عوام خود اپنی زمین کے مالک بنیں گے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہم نے ملک کے پسماندہ علاقوں کیلئے سی پیک شروع کیا،سی پیک گلگت بلتستان اورگوادر کی وجہ سے ہے ،سی پیک گلگت بلتستان اور فاٹا کے عوام کیلئے تھا،آج تک یہاں کے عوام کو سی پیک کاحصہ نہیں ملا ہے، پیپلزپارٹی ہی یہاں کے عوام کوان کاحصہ دلوا سکتی ہے، پیپلزپارٹی نے ہی یہاں کے لوگوں کو روزگار دلوایا ہے،کامیاب ہو کر ہم بے روزگاری ختم اور روزگار دیں گے ،عمران خان ہر ادارے سے لوگوں کو بے روزگار کررہاہے،ہم جیتیں گے تو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ سازش ہے ،پیپلزپارٹی ہی یہاں کے عوام کو ان کا حق دلاسکتی ہے،پیپلزپارٹی نے گندم ،نمک ،چینی اورپٹرول پر سبسڈی دلوایاتھا،آج کے حکمران سبسڈی چھیننے والے ہیں ،تحریک انصاف کے حکمران عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے والے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ گلگت کے منشور کو پیپلزپارٹی نے اپنے منشور میں شامل کیا،15 نومبر گلگت بلتستان کی جدوجہد کو حقیقت میں تبدیل کرنے کادن ہے ،پیپلزپارٹی کے منشور میں گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا ہے ،آپ نے اس منشور کو جتوانا ہے ،پیپلزپارٹی کو کامیاب کرانا ہے ،میں نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا،حق حاکمیت کانعرہ بلندکیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ عوام جان چکی ہے کہ موجودہ حکمران صرف جھوٹ بولتے ہیں ،ہم عوام کو روزگار دلائیں گے اور وزیراعظم کو بے روزگارکرینگے،حکومت لوگوں کو بے روزگا کررہی ہے، ہرطبقہ احتجاج کررہاہے،وزیراعظم کہتا ہے سوچتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو صوبہ دے دیں،اپنی بات پر سچے ہو تو ہمارے منشور کو کاپی پیسٹ کرکے اپنا منشور بنا لیں ۔