کروڑوں برس پرانی ٹیڈپول کی باقیات دریافت

کروڑوں برس پرانی ٹیڈپول کی باقیات دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیونس آئرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) ارجنٹائن میں 16 کروڑ 10 لاکھ سال پرانے ٹیڈپول کی باقیات دریافت کرلی گئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فوسل 2020 میں بیونس آئرس سے تقریباً 2300 کلومیٹر جنوب میں واقع سانتا کروز صوبے میں ڈائنوسار کی باقیات کی کھدائی کے دوران پایا گیا تھا۔

ٹیڈپول کا سر اور اس کے جسم کا زیادہ تر حصہ محفوظ ہے، مینڈکوں کی زندگی کا ایک دو مراحل کا چکر ہوتا ہے، جس میں آبی ٹیڈپول لاروا بالغ شکل میں تبدیل ہوجاتا ہے، یہ ٹیڈ پول تبدیلی کے آخری مراحل میں تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -