پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا میں پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا میں پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبہ خیبرپختونخوا میں پارٹی کے اندر ضلع اور ڈویژن کی سطح پر انتخابات کرانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس مقصد کے لئے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایک تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو صوبے میں پارٹی کے اندر انتخابات کے لئے لائحہ عمل بنائے گی۔ کمیٹی کے اراکین میں سینیٹر فرحت اللہ بابر، سابق وفاقی وزیر پروفیسر این ڈی خان اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی شامل ہیں اس سلسلے میں نوٹیفکیشن پیر کے روز جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ اپنے لائحہ عمل کو تین ہفتوں کے اندر مکمل کرے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے اندر ضلعی اور ڈویژن کی سطح پر خیبرپختونخوامیں ایک خاص وقت کے اندر آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کروانے کا لائحہ عمل پیش کرے۔ یہ کمیٹی صوبہ خیبرپختونخوا جا کر پارٹی کی ذیلی تنظیموں سے ملاقات کرے گی اور وسیع پیمانے پر مشاورت کی جائے گی۔ کمیٹی پارٹی کی صوبائی قیادت اور دیگر متعلقہ لوگوں سے ملاقات کا شیڈول خود بنائے گی۔ کمیٹی کی پہلی رسمی میٹنگ کے بعد 21روز کے اندر سفارشات پیش کی جائیں گی۔
 انتخا بات

مزید :

علاقائی -