واسا ایل ڈی اے کے سپر وائزر آفیسر ملک محمد نسیم کی ریٹائرمنٹپر تقریب کا اہتمام
لاہور ( پ ر)واسا ایل ڈی اے لاہور کے سپر وائزر آفیسر ملک محمد نسیم کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر گزشتہ روز تقریب واسا دفتر باغ منشی لدھا میں منعقد ہوئی ۔جس میں ایل ڈی اے کے اعلی افسران سمیت ادارہ کے کثیر افراد نے شر کت کی ۔جن میں ڈائر یکٹر واساسلیم ناصر ،ایکسین سید عابد رضا، ایس ڈی اوز سید مہدی حسن شاہ ، چوہدری محسن گجر ، رانا ظہیر ، سب انجینئرز چوہدری فیاض ، ملک محمد وسیم ، محمد کلیم وسیم ،زاہد حسین،چوہدری اکرم ،رانا عاطف ، خرم شہزاد ،محمد ثاقب ، محمد محبو ب ، جونیئر کلرک ملک عمران سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے ملک محمد نسیم کی واسا کے حوالے سے گراں قدر خدمات پر افسران نے خراج تحسین پیش کر تے ہوئے ملک محمد نسیم کو واسا کا اثاثہ قرار دیا ہے۔