جسٹس (ر) وجیہہ کا تحریک انصاف چھوڑ کر نئی پارٹی بنانے کا اعلان
کراچی (ویب ڈیسک) جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے تحریک انصاف چھوڑ کر نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیاجس کے نام کا اعلان دو ہفتوں میں متوقع ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی ترجمانی کرینگے، عمران خان پارٹی کو ون مین شو کے طورپر چلارہے ہیں، عام آدمی کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ جسٹس وجیہہ الدین کاکہناتھاکہ یقین ہے ، 2018 ء کا الیکشن جیت کر حکومت بنائیں گے، فیملی وزٹ پر ہوں ، قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد جلد پاکستان آجائیں گے اور جلد پارٹی کا نام اورآئین سامنے لائیں گے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ ان کی پارٹی نہ تو لیفٹ ہوگی اور نہ رائیٹ بلکہ سنٹرل ہوگی۔