ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم کا سربراہ تسلیم کرتے ہیں: سردار ایاز صادق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار ہی ہیں اور انہی کے نام پر الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹرڈ ہے، اگر کوئی انہیں نا اہل کرانا چاہتا ہے تو ریفرنس دائر کرے۔
ایم کیو ایم لندن کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کی بنیادی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس معاملے پر تبصرہ کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور وہی اس کے سربراہ ہیں۔ ہم ڈاکٹر فاروق ستار کو ہی ایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ تسلیم کرتے ہیں ، ایم کیو ایم لندن کی جانب سے دیے جانے والے بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
فاروق ستار متحدہ کی بنیادی رکنیت سے فارغ،صرف ندیم نصرت ہی کنوینر ہیں ،ایم کیو ایم لندن
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ڈاکٹر فاروق ستار کو قومی اسمبلی کی نشست سے نا اہل کرانا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ ان کے خلاف ریفرنس دائر کرے جس کے بعد ان کی نا اہلی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔