برازیل کا پاکستان کو پولیو ویکسین کی خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان
اسلام آباد (این این آئی) برازیل پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کو 60لاکھ پولیو ویکسین کی خوراکیں بطور عطیہ دے گا۔تفصیلات کے مطابق برازیل کے سفیر مسٹر اولنتھوئیرا نے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں صحت کے شعبے سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں اس عزم کا ارادہ کیا گیا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان گہرے مضبوط تعلقات ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور سنجیدہ اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برازیل پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کو 60لاکھ پولیو ویکسین کی خوراکیں بطور عطیہ دے گا۔ دونوں ممالک میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے کام کر سکتے ہیں۔
برازیل