انجمن حمایتِ اسلام رواداری، خدمت اور ترقی کی علامت،جسٹس رستم علی ملک
لاہور (پ ر)انجمن حمایتِ اسلام کے 140ویں یومِ تاسیس کے موقع پر طبع ہونے والی کتاب ”فروغِ اُردُو اور انجمن حمایتِ اسلام“ کی تقریبِ رونمائی میں خطبہء صدارت میں جسٹس رستم علی ملک نے کہا کہ انجمن حمایتِ اسلام رواداری، خدمت اور ترقی کی علامت کے طور پر قائم ہے۔مہمانِ اعزاز پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحسن نے کہا کہ انجمن حمایتِ اسلام کے عہدیدار خدا اور رسولؐ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ذمہ داری اور محنت سے کام کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل میاں محمد منیر نے کہا کہ انجمن کے اراکین جس جس عہدے پر فائز ہیں۔ سیکرٹری فنانس انجمن مرزا خادم حسین جرال نے کہا کہ یومِ تاسیس ہمارے لئے خوداحتسابی کا دن ہے کہ ہمارے بزرگوں نے ہمارے لئے جو ٹارگٹ رکھا تھا۔ تقریب کے شرکامیں جسٹس (ر) سیّد سخی حسین بخاری، ڈاکٹر شوکت علی، زبیر عمران خواجہ، سہیل محمود بٹ، میاں شاہد لطیف، میاں عمران مسعود، فخر حیات، نصیب اللہ گردیزی، میاں مشتاق پیرزادہ، میاں افتخار احمد، مدثر لطیف راں، آفتاب اسلام آغا، ریاض الحق چودھری، محمد عرفان قریشی، مصدق اعجاز، حافظ محمد اسعد عبید، محترمہ نسرین زبیر، ارم غنی، محترمہ مہ رخ جمشید، کنول نسیم، ایس ایم اشفاق، میاں امجد علی، رفیع رضا کھرل کے علاوہ سیکڑوں سربراہانِ ادارہ، ملازمین اور مختلف شعبہئ حیات سے تعلق رکھنے والے مہمان شامل تھے۔ آخر میں ملازمین کو عمرہ کی ٹکٹوں کی قرعہ اندازی ہوئی اور مجلسِ انتظامیہ کے اراکین کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔