جماعت سلامی کے کارکنوں پر مقدمات حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت، ضیاء الدین انصاری

  جماعت سلامی کے کارکنوں پر مقدمات حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت، ضیاء الدین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا مسئلہ فلسطین کا 2 ریاستی حل کا موقف امریکا و اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کے حکمرانوں کو تقریروں اور مذمتوں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ جماعت اسلامی شہر لاہور میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے ہفتہ یکجہتی فلسطین منائے گی۔4 سے 6 اکتوبر تک شہر کے تمام زونز، چوکوں چوراہوں اور بازاروں میں یکجہتی فلسطین کیمپس لگائے جائیں اور فنڈریزنگ بھی کی جائیگی اور 7 اکتوبر کو سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں، تاجروں او رسول سوسائٹیز کو سڑکوں پر لاکر یوم یکجہتی فلسطین بڑے پیمانے پر احتجاج کی صورت میں منایا جائے گا جس میں اہلیان لاہور کے مرد وخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ جماعت سلامی لاہور کی قیادت پر ایف آئی آرز  پنجاب حکومت کی بے حسی اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

  اس موقع پر یکرٹری لاہور خالد احمدبٹ،  امراء  اضلاع لاہورعبدالعزیز عابد، ڈاکٹر محمود خان، مرزا شعیب یعقوب، سیف الرحمن، سیکرٹری غربی لاہور مرزا عبدالرشید موجود ہیں