34فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے رہتے ہیں،راؤ محمد خالد

    34فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے رہتے ہیں،راؤ محمد خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات بہت تشویشناک ہیں۔ معیشت، سیاست، اور سماجی سطح پر ہم آج بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہماری قوم کو متحد ہو کر اپنے بنیادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے لگن، خلوص اور عزم کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔  34فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے رہتے ہیں؛ معاشی عدم مساوات سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اکنامک سپرپاور اسکے ایرپورٹس ایکسپریس ویز موٹرویز نے بنایا ہے۔ 2030 تک پنجاب کو ایک ٹریلین ڈالر کی اکانومی بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ایکسپریس ویز اور ایرپورٹس بنائے جائیں. ڈسٹرکٹ لیول پر انفارمیشن  ٹیکنالوجی یونیورسٹیز بنائی جائیں. انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انفراسٹکچر بنا کر انٹرنیشنل لیول پر انویسمنٹ روڈ شوز کئے جائیں اور امن امان کو یقینی بنانے کے لئے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی بنائی جائے۔

معاشرے سے انتہا پسندی کے خاتمے اور رواداری برداشت کے فروغ کے لئے تعلیمی نصاب میں تبدیلی کی جائے۔

  اور اخلاقیات کو پہلی کلاس سے لے کر ایم اے تک نصاب کو لازمی حص? بنایا جائے?مارے ملک میں اخلاقیات ن?ی پڑھائی جاتی جس کی وج? سے?ر شعب? زندگی میں کرپشن پھیلی?وئی?ے.