چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار موٹرسائیکلیں، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج
لاہور(کر ائم رپو رٹر)چوکی سبزی منڈی پولیس نے واردات کی کوشش ناکام 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق چوکی سبزی منڈی پولیس کی خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور چور گینگ کے ملزمان حسین، آصف کوگرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پستول برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ س ملزمان علی الصبح منڈی کے عقب میں چوری کی واردات کیلئے موجود تھے ملزمان منڈی میں آئے شہریوں کی موٹر سائیکلیں چورا کر رفوچکر ہو جاتے تھے۔