بی ایف بائیو سائنسز کی جنرل سبسکرپشن 2اور 3اکتوبر کوہوگی

   بی ایف بائیو سائنسز کی جنرل سبسکرپشن 2اور 3اکتوبر کوہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (سٹاف رپورٹر)بی ایف بائیو سائنسز کے6.25ملین(25فیصد)شیئرز 2اور 3اکتوبر کو 77روپے کی اسٹرائیک پرائس پر عام سرمایہ کاروں کی سبسکرپشن کیلئے پیش کیے جائیں گے۔عام سرمایہ کار 2اور 3اکتوبر کو بینکنگ اوقات کے دوران صبح 9بجے سے شام 5بجے تک آئی پی او سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ تاہم ای آئی پی او (e-IPO)کے ذریعے 24گھنٹے سبسکرپشن کی جاسکتی ہے۔ بی ایف بائیو سائنسز کا بک بلڈنگ کا مرحلہ گزشتہ ہفتے3.4گنا اوورسبسکرائب کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔ آئی پی او کو ادارہ جاتی اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی جس سے فی حصص کی مقررہ قیمت55روپے سے بڑھ کر40فیصد اضافے کے ساتھ 77روپے فی حصص تک پہنچ گئی او کمپنی نے آئی پی او کے ذریعے مجموعی طورپر 1.93ارب روپے جمع کیے۔