کراچی شہر کو محفوظ بنانے کا منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا
کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی شہر کو محفوظ بنانے کا منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے اور سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے شہر میں ٹیسٹ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی حب کراچی میں اب کوئی جرائم پیشہ کیمرے کی نظر سے نہیں بچ سکے گا۔ شہر قائد کو محفوظ بنانے کا منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے اور اس پر عملدرآمد کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے شہر میں ٹیسٹ سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔کراچی کے شہریوں کے تحفظ کے لیے شروع ہونے والا سیف سٹی منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر ریڈ زون اور ایئرپورٹ کے اطراف سیف سٹی پولز لگائے گئے ہیں، تاکہ ٹیسٹ سروس کے دوران مانیٹرنگ کے ذریعے خامیوں کو دور کیا جاسکے۔ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ کے مطابق سسٹم کی مزید جانچ کے لیے 5 سائٹس پر ٹیسٹ سروس کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر آئی ٹی سندھ پولیس تبسم عابد کہتی ہیں سیف سٹی منصوبے کے ذریعے کسی بھی شخص گاڑی یا موٹرسائیکل کو مانیٹر کیا جاسکتا ہے