احمد پور شرقیہ، مارکیٹ کمیٹی کلرک لوٹ مار میں سب سے آگے، اینٹی کرپشن میں درخواست، فریقین طلب

    احمد پور شرقیہ، مارکیٹ کمیٹی کلرک لوٹ مار میں سب سے آگے، اینٹی کرپشن میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد پور شرقیہ (تحصیل رپورٹر)ملک حضور بخش سئنیر نائب صدر انجمن تحفظ حقوق شہریان بھاولپور ڈویژن نے ایک درخواست وزیر اعلی پنجاب. چیف سیکرٹری پنجاب. ڈرائیکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب. اور دوسرے اعلی حکام کو دی جس میں انکشاف کیا گیا (بقیہ نمبر61صفحہ6پر)

کہ مارکیٹ کمیٹی احمد پور شرقیہ میں تعینات ایک معمولی کلرک ملک محمد اقبال نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں وہ اپنے آپ کو چئرمین مارکیٹ کمیٹی. پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی تعارف کراتا ھے وہ آئے روز سرکاری گاڑی پر غیر قانونی طور پر نکلتا ہے مختلف دکانداروں. ھوٹل والوں. کریانہ سٹور والوں سے قیمتیں چیک کرنے کی آڑ میں بھتہ وصول کرتا ہے اگر کوئی بھتہ نہ دی تو اس بھاری جرمانے کرکے جعلی رسید دے کر رقم وصول کر لیتا ہے اسی غلہ منڈی اور سبز منڈی کے آڑھتیوں سے بھی روزانہ کی بنیاد بھتہ وصول کرتا ہے ٹھیکیداروں کو بلیک میل کر کے ان سے بھاری رقوم وصول کرتا ہے پچھلے دنوں مارکیٹ کمیٹی کے دفتر میں لگے قیمتی درخت بیچ کھائے ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے میں بنتی ہے تمام آڑھتی دوکاندار اس کی کرپشن کی وجہ سے تنگ ہیں ایک اندازے کے مطابق مطابق پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے روزانہ کی کرپشن کرتا ہے جس پر ڈرائیکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب نے سرکل آفیسر آنٹی کرپشن بھاولپور محمد صادق کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیا جس پر انہوں نے لیٹر نمبر سی سی 602/24  کے تحت دونوں فریقین کو طلب کر لیا ہے اس پر جب ملک اقبال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ الزام درست نہیں