پاکستانی اداکارہ اینجلینا ملک نے کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ سے پردہ اٹھا دیا
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ اور ہدایت کار اینجلینا ملک نے کراچی میں کارحادثے کے بعد پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر پہلی مرتبہ لب کشائی کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی" آج نیوز" کے مطابق اینجلینا ایک پوڈ کاسٹ میں مہمان تھیں، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنا تجربہ شیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حادثے کا شکارہو گئیں جب ان کی گاڑی ایک رکشے سے ٹکرا گئیں۔ یہ حادثہ اس بدنام زمانہ کارساز حادثے کے فوراً بعد ہوا تھا۔
اینجلینا نے گاڑی سے باہر نکلنے اوررکشہ ڈرائیور کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کی کہ اچانک ایک ہجوم نے انہیں گھیر لیا۔ انہوں نے اسے ڈرایا دھمکایا اوراینجلینا کا فون لینے کی کوشش کی۔ اینجلینا وہاں سے چلی گئیں۔ حالانکہ وہ دوسرے فریق کو معاوضہ دینے اور اس کی ضرورت کے مطابق مدد کرنے جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ انہوں نے گاڑی سے باہر قدم نہیں رکھا کیونکہ حالات اور بھی خطرناک ہو جاتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ملک کے شہریوں سے کسی کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کرنے کی توقع نہیں کرتی تھیں۔ یہ ایک بہت ہی تکلیف دہ تجربہ تھا جسے اینجلینا نے پہلی بار بیان کیا۔