ہرنائی، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بی ایل اے کے 6دہشتگرد ہلاک

ہرنائی، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بی ایل اے کے 6دہشتگرد ہلاک
ہرنائی، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بی ایل اے کے 6دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرنائی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن میں بی ایل  اےکے 6دہشتگردہلاک ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ بی ایل اے کے 6دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے،ان اہم دہشتگردوں کی ہلاک بی ایل اے کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے۔دفاعی ماہرین کامزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے،بلوچستان کے غیور عوام نے آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشتگردوں کو مسترد کردیا ہے۔