جنگ بندی نہ ہونے پر ایران کو موقع ملا اور اپنے طو رپر کارر وائی کرڈالی:ماہر ین

جنگ بندی نہ ہونے پر ایران کو موقع ملا اور اپنے طو رپر کارر وائی کرڈالی:ماہر ین
جنگ بندی نہ ہونے پر ایران کو موقع ملا اور اپنے طو رپر کارر وائی کرڈالی:ماہر ین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )ماہر امور مشرق وسطیٰ منصور جعفر نے کہا ہے  کہ جنگ کا محاذ تو اسرائیل پچھلے سال کھول چکا ہے اور اب اس جنگ میں مزید نئے محاذ کھل رہے ہیں جس میں وہ خود مختار ممالک کی سالمیت کو بھی متاثر کررہا ہے، ایران کو بنیادی طو رپر امریکا ،برطانیہ ،جرمنی نے ایک سازش کے تحت اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد ایران کو جوابی حملے سے روکا اور کہا کہ ہم جنگ بندی کرنا چاہتے ہیں اس لئے آپ یہ رد عمل روک لیں تاہم جنگ بندی نہ ہونے پر ایران کو موقع ملا اور اس نے اپنے طو رپر کارر وائی کرڈالی۔

انہوں نے یہ تبصرہ  نجی ٹی وی  کے پروگرام’’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں کیا ۔ پروگرام میں سینئر سابق سفارت کار عبدالباسط نے کہا کہ ایران نے 2حملوں کا جواب دیا ہے.

مزید :

خصوصی رپورٹ -