آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔
تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 12 ویں نمبر پر آگئے جبکہ محمد رضوان ایک درجے ترقی کے ساتھ ٹیسٹ بلے بازوں میں 7 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ بھارت کے جسپریت بمراہ نے ایک بار پھر نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی، روی چندرن ایشون ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ بنگلا دیش کے مہدی حسن چار درجے چھلانگ لگاکر 18 ویں اور شکیب پانچ درجے بہتری کے بعد 28 ویں نمبر پر آگئے۔