اپنے ملک کو جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے، اردن

اپنے ملک کو جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے، اردن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمان (ڈیلی پاکستان آن لائن)اردن کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کو جنگ کا میدان نہیں بننے دے گی۔

حکومتی ترجمان محمد مومنی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’اردن اور اردنی عوام کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔‘

واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے غزہ اور لبنان میں مسلمانوں کی شہادت اور حماس و حزب اللّٰہ رہنماؤں اور پاسداران انقلاب کے اعلیٰ عہدیداروں کے قتل کے جواب میں اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کیے۔ 
اردن نے اپنی فضائی حدود کو بند کریا ہے جبکہ مملکت کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ’رائل اردن ایئرفورس اور فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کیا جو اردنی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔‘

اردنی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ میزائل کے کچھ حصے مملکت کے مختلف علاقوں میں گرے، جس کے نتیجے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔