جوڈیشل کمیشن اجلاس: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 6 ماہ کی توسیع، رولز کی منظوری 

جوڈیشل کمیشن اجلاس: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 6 ماہ کی توسیع، رولز کی ...
جوڈیشل کمیشن اجلاس: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 6 ماہ کی توسیع، رولز کی منظوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کو 6 ماہ کے لئے توسیع دے دی گئی جبکہ اجلاس میں رولز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں کچھ رولز میں معمولی تبدیلی کرتے ہوئے نئے ایڈیشنل ججز کے لئے میڈیکل ٹیسٹ کی شرط نکال دی گئی ہے جبکہ کسی امیدوار کی انٹیلی جنس رپورٹ لینا نہ لینا کمیشن کی صوابدید ہوا کرےگا، ہائیکورٹ چیف جسٹس کے لئے 3 نام زیر غور آئیں گے۔
ڈرافٹ کے مطابق سینئر جج کو چیف جسٹس ہائیکورٹ نہ بنانے پر وجوہات بتانا لازمی ہوں گی، سپریم کورٹ میں جج تعیناتی کے لئے ہائیکورٹ سے 5 نام آیا کریں گے۔
خیال رہے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی بینچ کی تشکیل برقرار رکھنے کا فیصلہ سات ،چھ کے تناسب سے ہوا، جسٹس جمال مندوخیل نے تمام سپریم کورٹ ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی تجویز دی، ووٹنگ میں سات ممبران نے بینچ برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ دیا۔. 

مزید :

قومی -