آئینی ترمیم کا مقصد عدلیہ کو مفلوج کرنا ہے، سلمان اکرم راجا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کا مقصد کالی آئینی عدالت بنانا ہے۔
سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حق اور سچ کا ساتھ دو، آئینی ترمیم کا مقصد عدلیہ کو مفلوج کرنا ہے۔کٹھ پتلی حکومت کا مقصد کالی آئینی عدالت بنانا ہے، عدلیہ سے بنیادی حقوق کا اختیار چھینا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہمیں اور ہمارے بچوں کو فوجی عدالتوں میں پیش کرنے کا منصوبہ ہے، بتایا جارہا ہے ملک میں آئین و قانون نہیں رہے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق روندے جا رہے ہیں، ماضی میں جمہوریت کے لیے کام کرنے والے ظلم و جبر کےلیے پیادے بنے ہوئے ہیں۔