سام سنگ کمپنی نے نئے ماڈل نوٹ 7 کے تمام موبائل فونز صارفین سے واپس لے لئے، ایسا کیوں کیا اور اب کیا کرنے جا رہی ہے? تمام تفصیلات سامنے آ گئیں‎

سام سنگ کمپنی نے نئے ماڈل نوٹ 7 کے تمام موبائل فونز صارفین سے واپس لے لئے، ...
سام سنگ کمپنی نے نئے ماڈل نوٹ 7 کے تمام موبائل فونز صارفین سے واپس لے لئے، ایسا کیوں کیا اور اب کیا کرنے جا رہی ہے? تمام تفصیلات سامنے آ گئیں‎

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے نئے سمارٹ فون گلیکسی نوٹ 7 کے چارجنگ کے دوران پھٹنے کے واقعات کے بعد پیدا ہونے والی افواہیں بالآخر سچ ثابت ہو گئی ہیں کیونکہ کمپنی نے 19 اگست کے بعد سے اب تک فروخت ہونے والے تمام نوٹ 7 واپس طلب کر لئے ہیں جبکہ نئے فونز کی فروخت بھی بند کر دی ہے۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا
سام سنگ موبائل بزنس کے انچارج ڈی جے کوہ چارجنگ کے دوران دھماکے سے پھٹ جانے والے گلیکسی نوٹ 7 سے متعلق کی گئی تحقیقات کی رپورٹ بھی منظرعام پر لے آئے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے آج جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ”سام سنگ ہمیشہ اعلیٰ ترین معیار کی اشیاءبنانے پر یقین رکھتا ہے اور اپنے صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی ہر شکایت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے۔ حال ہی میں فروخت کیلئے پیش کئے جانے والے نوٹ 7 سے متعلق ملنے والی اطلاعات پر ہم نے مکمل تحقیقات کیں اور ثابت یہ ہوا ہے کہ یہ واقعات بیٹری سیل کی خرابی کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔
19 اگست کو فروخت کیلئے پیش کئے جانے کے بعد سے یکم ستمبر تک دنیا بھر سے اس طرح کے 35 حادثات ہوئے اور ہم اپنے سپلائرز کی مدد سے ممکنہ طور پر مارکیٹ میں موجود متاثرہ بیٹریوں کی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔ چونکہ صارفین کا تحفظ کمپنی کیلئے سب سے زیادہ اہم ہے اس لئے فوری طور پر نوٹ 7 کی فروخت بند کر دی گئی ہے اور وہ صارف جو پہلے سے یہ فون خرید چکے ہیں کمپنی بلامعاوضہ انہیں آنے والے ہفتوں میں متبادل فون فراہم کر ے گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اس معاملے کی وجہ سے مارکیٹ میں پیدا ہونے والی بے چینی سے کمپنی پوری طرح آگاہ ہے لیکن یہ سب صرف اس لئے کیا گیا ہے تاکہ کمپنی اپنے صارفین کو اعلیٰ ترین معیار کی اشیاءکی فراہم کر سکے۔ ہم اپنے شراکت دار وں کے ساتھ متبادل فونز کی فراہمی کو آسان ترین بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ “
ٹیکنالوجی ماہرین اس معاملے کو سام سنگ کیلئے بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں کیونکہ کمپنی ایسے وقت میں اس صورتحال سے دوچار ہوئی ہے جب اس کی سب سے بڑی مخالف کمپنی ایپل نیا آئی فون 7 متعارف کرانے کے قریب ہے۔