قید ی نمبر 804 

 قید ی نمبر 804 
 قید ی نمبر 804 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اٹک جیل میں یہ قیدی نمبر 804کون ہے،اور کس جرم میں سزا کاٹ رہا ہے؟مخالفوں نے ہنوز اس کی جان نہیں چھوڑی اور متواتر کہتے جاتے ہیں کہ اس کے جرائم کی فہرست خاصی طویل ہے آج سابق وزیر اعظم عمران خان کو عدالت نے مالی کرپشن کا ذمہ دار ٹھہرا کر قیدوبند میں رکھا ہے سانحہ 9مئی مسلح بغاوت کے الزامات کے بعد چیئرمین،  تحریک انصاف کے کارکن اور کئی رہنماء عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں گناہی بے گناہی آنے والا وقت ثابت کرے گا ریاستی اداروں کے ساتھ جو ہوا ناقابل ِ معافی افسوس ناک شرم ناک ہے اصل ملزمان کو قرار واقعی سزا ضرور ملنی چاہئے کل ذوالفقار علی بھٹو شہید کو پھانسی گھاٹ پر چڑھایا گیا تھا ان پہ بدعنوانی کی کوئی دفعہ لاگو نہیں ہو سکتی تھی وہ عدالت میں عداوت سے مارا گیا وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ،روشن دماغ،قوم پرست اور خواب دیکھنے دیکھانے والا لیڈر تھا میاں نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ی نمبر 4470قرار پائے تھے حسن معاشرت،درد مند،وطن دوست،خاموش مصلحت!انہوں نے بھی ملک کو آگے لے جانے کا عزم کررکھا تھا امریکی تنبیہہ کے باوجود انڈیا کے مقابلے میں دھماکہ کردکھایا جانے اس کا جرم کون سا ہے؟ سی پیک،ایٹمی دھماکہ،عوامی مقبولیت یا سول بالا دستی کا خواب؟شائد تاریخ اسے بھی ضمیر کا قید ی قرار دینے جارہی ہے میاں نواز شریف تقریباً 40سال سے سیاست میں ہیں اور تین مرتبہ وطن عزیز کے وزیراعظم رہے ہیں گمان بلکہ ایقان کہتا ہے کہ جلدہی بے گناہی کا پروانہ پھر ان کے ہاتھ میں ہوگا ایک بار قبل بھی عدالتوں اور عداوتوں سے سرخرو ہو چکے ہیں ملک وقوم کو ان کی خدمات اشد ضروری ہیں برطانیہ سے جلد واپس عوام میں ہوں گے مملکت خداداد پاکستان اس وقت کی غیر یقینی صورت حال سے گزر رہا ہے پی ڈی ایم حکومت  رخصت ہوگئی مشکل حالات میں سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف اور ان کی ٹیم نے ملک کو معاشی ڈیفالٹ ہونے سے بچایا پاکستان کی تاریخ میں شائد پہلے وزیراعظم ہیں جو باوقار طریقے سے رخصت ہوئے۔

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور ان کی کابینہ نے حکومتی معاملات سنبھال لئے ہیں قوم کی امیدیں وابستہ ہیں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی ہومنصفانہ بروقت انتخابات کا انعقاد ہونا چاہئے۔میڈیا پہ دیکھا سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر) سردار فیض حمید صاحب کو سائفر کیس میں عمران خان کے ساتھ جوڑنے کی سازش کی جا رہی ہے سائفر وزات خارجہ اور حکومت وقت کا معاملہ ہے یہ ایک تلخ حقیقت ہے ان کو پاکستان کی سیاست نے متنازعہ بنایادوران سروس محاذ افغانستان کے غازی نے دشمن ملک انڈیا کے متعددکیمپ افغانستان میں دہشت گردوں کوٹریننگ دینے والے تباہ کئے یقینی طور پرملک میں دہشت گردی کم ہوئی تھی بے بنیاد الزام تراشی گھٹیا مہم بند ہونی چاہئے وہ سر ہی تھا جس کے اوپر ان کی دستار سجی ہے وہ سر ہی ہے جو وہ جھکا نہ سکے دفاع وطن ملک وقوم کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں  چند دن پہلے بزرگ سیاستدان سابق سپیکر قومی اسمبلی چودھری حامد ناصر چٹھہ کے گھر احمدنگرچٹھہ اینٹی کرپشن ہمراہ پنجاب پولیس کے تقریباًایک سو پچاس شیر جوانوں نے ایس پی گوجرانوالہ قیصر مشتاق کی قیادت میں ریڈ کیا گیاتحریک انصاف کے رہنماء نوجوان قیادت محمداحمدچٹھہ پہ اپنی وراثتی زمین بیچنے کی پاداش میں بے بنیاد مقدمہ قائم کیا گیاایک سال قبل وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر پہ قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے محمد احمد چٹھہ زخمی ہوئے میں سوچتا ہوں کہ خدانخواستہ محمد احمد چٹھہ کو کچھ ہوجاتا تو تاریخ میں کیا لکھا جاتا؟یہی کہ اپنے انتخابی حلقے میں مفاد عامہ کے میگا پراجیکٹ کی سوغات دینے والے کو گناہی و بے گناہی کا نشانہ بنا یا جارہا ہے؟ محمداحمدچٹھہ فرشتہ نہیں،ایک انسان ہے انسان بس انسان ہوتے ہیں خوبیوں اور خامیوں کا مجموعہ! چودھری حامد ناصر چٹھہ خاندان نے ہمیشہ علاقے میں پُرامن سیاست کی اپنی وراثتی جائیداد بیچ کے اپنے کارکنوں اور ساتھیوں پہ خرچ کیا بلٹ اورجھوٹے مقدمات کی سیاست کو تاریخ گواہ ہے کبھی عوامی پذیرائی نہیں ملی پوری دنیا میں بسنے والے لاکھوں پرستارسخت تشویس میں مبتلا ہیں آخر ہم کس سے اور کیوں انتقام لے رہے ہیں؟کس چیز کا انتقام؟ چٹھہ صاحب کی وضع داری،سادہ طبعی،عوام دوستی اور نیک نیتی سے کون آگاہ نہیں!کون آگاہ ہے؟یہ جاننے کے لئے بہت گفتگو کی جاسکتی ہے اور کی جاتی رہے گی وہ پاکستانی سیاست کی ایک زندہ حقیقت ہیں اور حقیقت یہ بھی ہے کہ انہیں تاریخ سے نکال باہر نہیں کیا جاسکتا صاف ستھرے سیاستدانوں کو ریاست پرامن سیاست کرنے کا حق ضرور دے!

مزید :

رائے -کالم -