مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس4ستمبر کو ہوگا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)زونل ریت ہلال کمیٹی اسلام آبادکا اجلاس 4ستمبر بمقام وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد جبکہ فنی معاونت کیلئے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العا بدین،محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضی ٹیلی فون کے ذریعے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔
ہلال کمیٹی