وزارت داخلہ نے غیر ملکی این جی اوز کی جانچ پڑتال شروع کردی
اسلام آباد(آن لائن)وزارت داخلہ نے غیر ملکی این جی اوز کی جانچ پڑتال شروع کر دی، 15 روز میں رجسٹریشن کی درخواست دینے والی آئی این جی او کو آگاہ کر دیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ آج سوموار سے رجسٹریشن کیلئے درخواستیں دینے والی بین الاقوامی این جی اوز کی درخواستوں کا جائزہ لینا شروع کریگی اس سلسلے میں جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت سپیشل کمیٹی برائے آئی این جی اوز کا اجلاس ہوا تھا اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اقتصادی امور، ڈی جی وزارت خا ر جہ، وزارت قانون اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں آئی این جی اوز کی رجسٹریشن مسترد ہونے اور ایم او یوز کی تجدید نہ ہونے کے ضمن میں درخواستوں کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ آئی این جی اوز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا حکم دیا اور آئی این جی اوز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی معاونت کریں اور متعلقہ دستاویزارت بروقت فراہم کریں تاکہ 15 دن کے اندر سکروٹنی کا عمل مکمل کرکے تمام درخواست دہندگان کو آگاہ کیا جائے گا۔
پڑتال شروع