راول ڈیم میں پانی انتہائی سطح تک پہنچ گیا، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی)راول ڈیم میں پانی انتہائی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پانی انتہائی سطح تک پہنچنے راول ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ راول ڈیم کے اسپل ویز آج شام 4 بجے کھولے جائیں گے، شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں اور نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 16 پر رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔اسلام آباد کی انتظامیہ کے مطابق مال مویشی کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیا جائے، اسپل ویز کھولنے کے بعد ندی نالوں اور پلوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔
راول ڈیم